درانی قومی اتحاد پاکستان
پاکستان میں آباد درانی اقوام کے سرکردہ خاندانوں میں ممتاز حیثیت
پاکستان میں موجود درانی اقوام کے معزز اور سرکردہ خاندانوں میں درانی خاندانِ بامزئی پوپلزئی کو تاریخی اور سماجی اعتبار سے نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس خاندان کی موجودگی قیامِ پاکستان سے تقریباً 209 سال پہلے سے کوئٹہ اور بلوچستان میں ثابت شدہ ہے، اور آج تک اس کے بزرگ اور جانشین قبائلی و سماجی قیادت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسی معزز خانوادے کے موجودہ سرکردہ فرد سردار سعید خان بامزئی پوپلزئی درانی ہیں، جن کا شجرۂ نسب یوں تسلسل کے ساتھ بیان ہوتا ہے:
فرزند عبدالواحد خان درانی،
فرزند عبدالودود خان درانی،
فرزند عبدالغفور خان درانی،
فرزند عبدالسلام خان درانی،
فرزند عبدالستار خان درانی۔
برصغیر پاک و ہند کی آزادی کی تحریک میں بھی اس خاندان نے اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم عبدالغفور خان درانی نے اُس وقت مسلم لیگ قائداعظم گروپ میں فعال خدمات انجام دیں اور آزادی کی جدوجہد میں نمایاں حصہ ڈالا۔
عبدالغفور خان درانی بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) کے پہلے جنرل سیکرٹری تھے۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ تحریکِ پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا۔
والٹرن کیمپ پر حملے کے موقع پر بھی انہوں نے ایک پاکستانی
مسلم لیگی کارکن کی حیثیت سے دلیرانہ اور فعال کردار ادا کیا۔
درانی خاندان کا کوئٹہ اور بلوچستان میں آباد تمام اقوام و قبائل سے قریبی، دوستانہ اور مضبوط رشتہ آج بھی اسی طرح قائم ہے جیسے گزشتہ کئی نسلوں سے چلا آ رہا ہے۔ یہ خاندان اپنے قبائلی وقار، روایات، اتحاد و اتفاق اور سماجی خدمات کے سبب پورے علاقے میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
قلم نگار سلیم خان درانی ۔۔